Giorgia Meloni sworn in as Italy's first female prime minister

روم: جیورجیا میلونی کو اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا ان کے ہمراہ ان کے کابینی رفقا کی بھی حلف برداری ہوئی اس کے ساتھ ہی اٹلی میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار انتہائی دایاں بازو، برادرز آف اٹلی کی قیادت میں مخلوط حکومت کا قیام عمل میں آگیا۔

میلونی کی نو فاشسٹ پارٹی، برادرز آف اٹلی، گزشتہ ماہ اٹلی کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی بن کر ابھری۔نئی کابینہ میں برادرز آف اٹلی کے9وزرا ہیں جبکہ اتحادی جماعتوں لیگ اور فورزا اطالیہ کے پانچ پانچ وزیر ہیں۔مجموعی طور پر کابینہ میں24وزرا ہیں۔میلونی نے اپنے دو نائب وزیر اظم کا بھی تقرر کیا ہے۔