Punjab govt. announces restoration of old pension scheme

چنڈی گڑھ: وزیر اعلی بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب کابینہ نے ریاستی حکومت کے ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیراعلی کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ جمعہ کو چنڈی گڑھ میں پنجاب سول سیکرٹریٹ-1 میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم یا نئی پنشن اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا حق ہوگا۔

واضح رہے کہ ملازمین کے لیے پرانی پنشن سکیم 2004 میں بند کر دی گئی تھی اور اس کے بعد سے ملازمین کو نئی پنشن سکیم دی جا رہی ہے تاہم ملازمین عرصہ دراز سے پرانی پنشن سکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لاکھوں ملازمین کی بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے کابینہ نے ریاست میں پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ سے ریاست کے ملازمین کو بڑی راحت ملنے کا امکان ہے۔ ملازمین کو حکومت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہ تاریخی قدم اٹھایا ہے جس سے ریاستی حکومت کے تمام ملازمین کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔