Cyclone Sitrang brings rain to parts of Assam

ناگاؤں (آسام):(اے یو ایس ) خلیج بنگال میں سمندری طوفان ‘سترنگ ‘ کے اثر سے آسام کے ناگاؤں ضلع میں شدید بارش اور آندھے کے سبب کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ آسام کےکریم گنج، کچھار، ہیلا کانڈی ، دیما، ناگاو¿ں کے کالیا بور، بامونی، سکموتھیا چائے باغان، بورلیگاو¿ں علاقے میں طوفان نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا۔ طوفان میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

آندھی میں کئی درخت، بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے اور ضلع کے کئی علاقوں میں بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے۔کالیا بور کے گاؤں کے سربراہ نے کہا کہ ‘ہمارے علاقے کالیا بور میں طوفان سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور بہت سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ایک سرکاری گاؤں کے سربراہ کے طور پر میں نے پورے گاؤں کا دورہ کیا اور میں اپنے سرکل آفیسر کو نقصان کی رپورٹ پیش کروں گا۔

سمندری طوفان سترنگ کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں میں کئی پروازیں اور ٹرینیں رد کر دی گئیں۔ سمندری طوفان سیتارنگ کے اثر سے شمال مشرق میں فضائی رابطہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے بھی کسی بھی قسم کے واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا کہ سمندری طوفان سیترنگ اب اگرتلہ اور شیلانگ کے قریب شمال مشرق میں کمزور ہو گیا ہے ۔ سمندری طوفان سیتارنگ کے باعث ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اس لیے احتیاط کے طور پر مغربی بنگال کے نچلے علاقوں سے کئی ہزار لوگوں کو نکالا گیا اور 100 سے زیادہ امدادی مراکز کھولے گئے۔ اس کے ساتھ ہی شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔