واشنگٹن:(اے یو ایس ) حال ہی میں کچھ ایسا ہوا جس نے فلسطینی نژااد امریکی ماڈل جیجی حدید کو اسرائیل کے متعلق اپنے لہجے اور رویوں کو بدلنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جیجی پہلے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تنقید کرتی رہتی تھیں لیکن حال ہی میں انہوں نے انسٹا گرام پر یہودیوں کی نہ صرف حمایت میں پوسٹ کردی ہے بلکہ اس سے قبل کی اپنی مخالفانہ پوسٹوں کو حذف بھی کردیا ہے۔یہ پوسٹ 41 سالہ امریکی یہودی کامیڈین، پروڈیوسر اور مصنفہ ایمی شومر کی جانب سے انسٹاگرام پر دی گئی ہے۔ پوسٹ میں جیجی الحدید کی تصویر کے ساتھ نیلے رنگ سے لکھا گیا ہے کہ میں اپنے یہودی دوستوں اور یہودی لوگوں کی حمایت کرتی ہوں۔ توجہ مبذول کرنے کیلئے جلی حروف اور نیلے رنگ میں عبارت نمایاں کی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے پیر کے روز اسرائیلی اخبار ”یدیعوت احرونوت“ کے انگریزی زبان کے حصے میں اس سے متعلق شائع مضمون پر بھی توجہ دی ہے۔واضح رہے سپر ماڈل حدید کے انسٹاگرام پر فالوورز 76 ملین سے زیادہ ہیں۔ ان کی پوسٹ کو شیئر کرنے والی یہودی کامیڈین شومر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ امریکہ میں یہودی کمیونٹی کی واضح حامی ہے، شومر نے دیگر امریکی یہودی اداکاروں کے ساتھ مل کر امریکی انتخابات میں امریکی یہودیوں کے ووٹروں کی تعداد بڑھانے کی جدوجہد میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔اسرائیل یا یہودیوں کے تئیں سپر ماڈل کے رویے میں واضح تبدیلی کا ایک اور ثبوت جیجی حدید کا سابق پوسٹس کو ہٹانا ہے ، یہ مخالفانہ پوسٹیں انہوں نے مئی 2021 سے انسٹاگرام پر اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے شائع کی تھیں۔ اب انہوں نے کوئی وضاحت دئیے بغیر ان پوسٹوں کو اپنے اکاو¿نٹ سے ہٹا دیا ہے۔
یدیعوت احرونوت کی خبر کے مطابق جیجی اپنے سابق ساتھی انگلش گلوکار زین ملک کی بیٹی کی ماں ہیں، ان کی بیٹی کا نام کھائی ہے۔ جیجی کی بیٹی ان دنوں اپنے سے 21 سال بڑے معروف امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے ڈیٹنگ کرتی دیکھی جارہی ہے۔27 سالہ جیجی الحدید نے مئی 2021 سے اپنے سے ایک سال چھوٹی اپنی بہن بیلا کے ساتھ ملکر اسرائیل مخالف کئی اشاعتوں میں حصہ لیا تھا۔ خاص طور پر اسرائیل حماس جنگ کے دوران انہوں نے گزشتہ مارچ میں ایک پوسٹ شائع کی تھی جس میں انہوں نے یوکرین کی جنگ کا غزہ میں فلسطینیوں کی صورت حال سے موازنہ کیا اور بڑے حروف میں لکھا تھا ہینڈ آف یوکرین، ہینڈ آف فلسطین ۔ یہ پوسٹ بھی اب ان کے انسٹاگرام سے حذف کردی گئی ہے۔
