At least 19 dead after commercial aircraft crashes into Lake Victoria in Tanzania

دار السلام: تنزانیہ کا ایک مسافر بردار طیارہ ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں کم از کم19افراد ہلاک ہو گئے۔ پریسی شین ایر کا یہ طیارہ خراب موسم کا شکار ہو کر ر وکٹوریہ جھیل میں جا گرا۔ ملک کے وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے اس سانحہ پر گہرے غم و صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی عہدیداروں کا خیال ہے کہ تمام لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے جھیل سے مسافروں کا سامان و دیگر ذاتی اشیا نکالنا شروع کر دیں اور ڈاکٹروں اور سلامتی دستوں نے ہلاک شدگان کی شناخت اور ان کے لواحقین کو مطلع کرنا شروع کر دیا۔ایر لائنز کے مطابق طیارے میں سوار43میں سے24افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

ایک مقامی افسر نے بتایا کہ زندہ بچالیے جانے والوں کو ایک مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ یہ طیارہ دارالسلام سے ، جو ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، بوکوبا جا رہا تھا۔طیار نے صبح چھ بجے پرواز بھری تھی اور صبح ساڑھے آٹھ بجے تک اس کا بوکوبا پہنچ جانا متوقع تھا۔