More than 150 baratis injured in honey bee attack in Gujarat, Pakistan

اسلام آباد:(اے یو ایس ) پاکستان کے گجرات میں باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے دلہا دلہن سمیت 150 باراتیوں کو ڈنک مار دیا جس سے وہ درد و تکلیف سے تڑپ گئے ۔

اہلِ علاقہ کے مطابق بارات کی آمد پر بچے کی طرف سے پتھر پھینکنے پر شہد کی مکھیاں مشتعل ہو گئیں جنہوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا۔باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کے حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعہ گزشتہ روز سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں پیش آیا۔شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے ان تمام 150 سے زائد افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔