Man sets fire car and makes video in Saudi Arabia arrested

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے علاقے حائل میں پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک کار کوآگ لگائی جب کہ ایک دوسرے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس نے جلتی کار کی ویڈیو بنا کراسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔حائل پولیس نے کہا ہے کہ تشخیصی طریقہ کار کے نتائج سے ثابت ہوا کہ حادثہ خاندانی جھگڑوں کا شاخسانہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی شروع کرنے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حائل میں ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو ایک کار کو آگ لگاتےاور دوسرے کو اس کی ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں اس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی۔ویڈیو میں گاڑی کے پاس کھڑے ایک شخص کو دکھایا گیا جس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہا اور اسے زبردستی آگ لگا دی۔ویڈیو میں اس شخص کو اپنی گاڑی سے کچھ لاتے ہوئے اسے آگ لگاتے، پھر گاڑی پر پھینکتے اور جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ویڈیو میں سول ڈیفنس فورسز کی جائے حادثہ پر آمد کو بھی دستاویزی شکل دی گئی ہے اور گاڑی کے جلتے شعلوں کو حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی بجھا دیا گیا تھا۔