University of Virginia shooting suspect in custody

کارلو ٹیس ویلے: ورجینیا یونیورسٹی کے ایک طالبعلم اور اسکول کی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی کو جس نے ایک میدان سے واپس آتے ہوئے ٹیم پر اندھادھند فائرنگ کر کے تین موجودہ کھلاڑیوں کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی ہو کر دیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت جدوجہدکے بعد گرفتار کر لیا۔اس فائرنگ کے واقعہ سے پوری یونیورسٹی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کیمپس میں 12گھنٹے کا لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا جو پیر کے روز مشتبہ کی گرفتاری تک جاری رہا۔

اس بندوق بردار کی تلاش کے لیے یونیورسٹی کے کیمپس کو بند کرکے ہیلی کاپٹر اور پولیس گاڑیوں کا استعمال کیا گیا تھا۔مشتبہ کی شناخت کرسٹوفر ڈینیل جونز جونیرکے طور پر کی گئی ہے جو اسکول کی فٹبال ٹیم کا سابق کھلاڑی ہے۔ورجینیا یونیورسٹی کے صدر جم ریان نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کو آخری بار برگنڈی جیکٹ، نیلی جینز اور سرخ جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ورجینیا لائسنس پلیٹ نمبر3580 ٹی ڈبیلو ایکس کے ساتھ سیاہ ایس یو وی چلا رہا تھا۔