At Least 5 Dead and 25 Injured in Gunman’s Rampage at an L.G.B.T.Q. Club in Colorado

کولوراڈو اسپرنگس: اے آر 15-جیسی رائفل لیے ایک شخص نے یہاں واقع ہم جنس پرستوں کے( ایل جی بی ٹی کیو) نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 25دیگر زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق وہاں موجود لوگوں میں سے ایک شخص نے اس بندوق بردار سے مزاحمت کی اور اس پر قابو پالیا جس سے مزید خونریزی ہونے سے بچ گئی۔

کولوراڈو اسپرنگس کے مئیر جان سودرس نے کہا کہ ایک شخص نے بندوق بردار سے بندوق چھین لی اور اس سے اسے مارکر زمین پر گرادیا۔جان سودرس نے مزید کہاجس وقت پولس کلب میںداخل ہوئی تو اس شخص نے بندوق بردار کو زیر کر رکھا تھا۔ کلب نے، جس نے اپنے فیس بک پیج پر خود کو ہم جنس پرستوں کا کلب لکھا ہوا تھا، بیان میں کہا کہ ہماری کمیونٹی پر ہونے والے شرمناک حملے پر ہمیں نہایت صدمہ ہے اور ہم اس دلیر اور بہادر شخص کے فوری ردعمل پر اس سے اظہار تشکر کرتے ہیں جس نے حملہ آور کو پکڑا اور نفرت پر مبنی حملے کو روکا۔

حملہ آور کی شناخت اینڈرسن لی ایلڈرچ کے طور پر کی گئی ے ۔پولس نے کہا کہ اینڈرسن کو حرست میں لے لیا گیا۔اس عواردات سے2016میں فلوریڈا کے اورلانڈو میں واقع پلس کلب میں ہونےوالی اس خونریزی کی یاد تازہ ہوگئی جس میں کم از کم49افراد ہلاک ہوئے تھے۔