Policeman shot dead by armed 'expatriate' in Karachi

کراچی :(اے یو ایس ) کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں گاڑی تھانے لے جانے پر پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران شہری نے مشتعل ہو کر گولی چلادی جس میں پولس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔کلفٹن پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات کلفٹن کی ای- اسٹریٹ میں 35 سالہ پولیس اہلکار عبدالرحمان کو کار سوار نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ایس ایس پی جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ واقعے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو پولیس اہلکار مشتبہ شخص کی گاڑی کو پولیس اسٹیشن لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔گاڑی روکنے کی وجوبات کے بارے میں بتاتے ہوئے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ شاہین فورس کے دو پولیس اہلکار کلفٹن بلاک 5 کی آئیڈئیل بیکری کے قریب گشت کررہے تھے اسی دوران اہلکاروں نے کالے شیشے کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ اہلکاروں کے مطابق گاڑی میں موجود مشتبہ ملزم مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گاڑی روکنے کے دوران اہلکار اور مشتبہ ملزم کے درمیان کافی دیرتک تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے پستول نکالی۔ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں اور مشتبہ شخص کے درمیان تلخ کلامی کے بعد کار سوار نے پولیس اسٹیشن جانے سے انکار کردیا اورایک اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہید پولیس اہلکار نے اپنے دفاع کے لیے کار پر جوابی فائرنگ کی تاہم مشتبہ شخص گاڑی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کی شناخت خرم نثار کے نام سے ہوئی ہے جو ڈی ایچ اے کا رہائشی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جنوبی پولیس نے ملزم خرم نثار کا سراغ لگا کرمشتبہ ملزم کی گاڑی اور واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحے کو بھی بر آمد کرلیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ مبینہ ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔