Britain's King Charles III hosts South Africa president for first state visit of his reign

لندن:(اے یو ایس ) برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا کا استقبال کیا۔اسی کے ساتھ راما فوسا کو برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ شاہ چارلس سوئم نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔راما فوسا کی استقبالیہ پریڈ میں ایک ہزار سپاہی اور 230 گھوڑے شامل تھے۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ہوٹل جا کر مہمان صدر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ہمراہ پریڈ میں لے کر آئے۔پریڈ معائنے کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر مہمان صدر کو شاہی بگھی میں لے کر محل روانہ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے صدر برطانیہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، اس دورے میں ماحولیاتی تبدیلی پر اہم بات ہوگی۔برطانیہ نے جنوبی افریقہ کو توانائی کے لیے کوئلے پر انحصار ختم کرنے اور دیگر ذرائع تلاش کرنے کی مد میں ساڑھے 8 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا تھا۔جنوبی افریقہ اس وقت سب سے زیادہ کاربن خارج کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔