Saudi, Gulf leaders send condolences to Indonesian president following deadly quake

ریاض:(اے یو ایس ) مملکت سعودیہ اور خلیجی ملکوں کے سربراہان نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدر انڈونیشیا نے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ۔اپنے تعزیتی مراسلوں مں خلیجی رہنماؤں نے کہا کہ وہ انڈونیشیا کی اس پریشان کن گھڑی میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ سعودیہ کی طرف سے یہ تعزیتی پیغام شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھجوایا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آیا ہے ، جس کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر انڈونیشیا جوکو ویدودو کو تعزیتی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور دوسرے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ تعزیتی خط میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے بھی اظہار ہمدردی کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ زلزلہ سے کئی عمارات کو نقصان پہنچا ہے ، سب سے زیادہ نقصان ایک اسلامی مدرسے کی بلڈنگ کو پہنچا ہے۔پیر کے روز آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 700 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد زاید النہیان نے بھی انڈونشیا کے صدر کو اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔