Ukraine receives 2.5 billion euros in assistance from EU

جنیوا:(اے یو ایس ) یوکرین کے وزیر مالیات سریف مرشکینو نے کہا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید ڈھائی ارب یورو کی مالی امداد موصول ہوئی ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ مالی امداد یورپ کا یوکرین سے یکجہتی کا اظہار ہے۔یوکرینی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین کو یورپی یونین سے مالی امداد کی نئی قسط مل گئی ہے۔

یورپی یونین نے یوکرین کو ڈھائی ارب یورو کی مالی امداد دی ہے، اس طرح فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔یوکرین کے وزیر اعظم ڈینیز شیمیہال نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ یورپی یونین کی یہ امداد یوکرین کے تئیں اظہار یکجہتی کا ایک اور قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس امداد کے لیے یورپی یونین سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔