Asim Munir is new chief of Pakistan Army

اسلام آباد:(اے یو ایس ) پاکستانی فوج کے سب سے سینئر جنرل عاصم منیر کو نیا فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی بنا یا گیاہے ۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقرری کے سفارش نامہ پر دستخط کر دیے۔ جنرل عاصم منیر 29نومبرکونیا عہدہ سنبھالیں گے جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا 26نومبر کو نیا عہدہ سنبھالیں گے۔

صدر علوی نے نئے تقرر سے پہلے چیئر مین تحریک انصاف پارٹی عمران خان سے ملاقات کی ۔ وہ اس سلسلے میں لاہور آئے اور ملاقات کے بعد فوراً اسلام آباد راوانہ ہوئے۔ فوج کی طرف سے چھجنرلوں کے نام آئندہ فوجی سربراہ کے لئے حکومت کو تجویز کیے گئے لیکن حکومت نے ان اعلیٰ ترین فوجی عہدوں کے لیے انہی کے ناموں کوپر منظوری دی جو سینئر جنرل تھے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماﺅں اور اپنی کابینہ سے ملاقات کی جہاں ان دوناموں پر اتفاق رائے پا یا گیا ۔