Iran arrests British-Iranian citizen for ‘communicating’ with foreign news channels

تہران:(اے یو ایس ) ایران کے صوبے اصفہان میں غیرملکی میڈیا سے رابطوں پر برطانوی نڑاد ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم نے برطانوی نڑاد ایرانی کو گرفتار کیا۔برطانوی نڑاد ایرانی شہری کو غیر ملکی نیوز چینلز سے رابطوں پر گرفتار کیا گیا ہے، ایران کا الزام ہے کہ فارسی زبان والے غیر ملکی چینلز ایرانی مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔

ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف دو ماہ سے زائد عرصے سے مظاہرے جاری ہیں، ایران میں اسکارف قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔اور ان مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد سلامتی دستوں کی کارروائی میں ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔گرفتار شدگان میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی ایک بھانجی بھی شامل ہیں۔