Khamenei tells paramilitary group: ‘Each rioter, each terrorist, must be punished

تہران:(اے یو ایس ) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہر فسادی، دہشت گرد کو سزا ضرور ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں۔پیرا ملٹری فورسز سے خطاب کرتے ہوئے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمیں اخبارات میں یا انٹرنیٹ پر بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل شروع ہونے والی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ آپ امریکہ کے ساتھ اپنے مسئلے کو حل کریں اور قوم کی آواز کو سنیں کیونکہ امریکا سے گفتگو ہی حالیہ مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ امریکہ سے مذاکرات مسئلہ کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال امریکا سے بات کرنے سے ختم نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت میں ہونے والے بڑے اجتماعات ایرانی عوام کی آواز ہیں، جنگی میدان بہت وسیع ہے، اصل دشمن عالمی انا ہے۔خامنہ ای نے کہا کہ موجودہ اتھل پتھل کے خاتمہ کے لیے امریکہ چاہتا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کردے، اپنے آئین میں تبدیلی کرے، اپنے اثر و رسوخ کو اپنی سرحدوں کے اندر تک محدود رکھے اور اپنی دفاعی تنصیبات کو بند کرے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایرانی یہ شرطیں قبول نہیں کر سکتا۔