BBC says Chinese police assaulted and detained its reporter

بیجنگ:(اے یو ایس ) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کہا ہے کہ چینی پولس نے اس کے رپورٹر کو کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے پر زدو کوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز شنگھائی سمیت چین کے متعدد شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔

شنگھائی پولیس نے مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران احتجاج کَور کرنے والے برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک صحافی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔شنگھائی پولیس نے برطانوی نشریاتی اداراے کے صحافی کو احتجاج کوَر کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔خبر ایجنسی کے مطابق چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی چین میں ریکارڈ 40 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آ ئے ہیں، مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔بیجنگ اور شنگھائی میں سیکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔شنگھائی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاو¿ڈ اسپیکر پر اعلانات کیے، علاقہ خالی نہ کرنے پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔