Indonesia earthquake death toll hits 321 as search continues

جکارتہ:(اے یو ایس ) انڈونیشیا میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو نے کہا ہے کہ ہفے اور اتوار کے روز مزید 11لاشیں ملی ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ پیر کو آنے والے زلزلے سے منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبی لاشیں نکالنے کا سلسلہ ہنوز جای ہے اور اب تک جتنی لاشیںنکالی گئی ہیں اس سے ہلاک شدگان کی تعداد 321 ہ ہو گئی ۔

حکام کے مطابق عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے کچھ اور لاشیں نکالی گئی ہیں، متاثرہ مقامات پر اب بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سہاریانتو نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کو اتوار کے روز مزید تین لاشیں ملی ہیں جب کہ ہفتے کے روز آٹھ لاشیں ملی تھیں۔وہ اپنی تلاش دوبارہ شروع کریں گے اور ان علاقوں پر توجہ مرکوز کریں گے جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ لاپتہ افراد اس مقام پر دبے ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں پیر کو پا5.06 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔اس زلزلے سے 62 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ ہوئیں اور متاثرہ علاقوں کے 73 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔