Abu Dhabi Airports records 4.7mn passenger traffic in third-quarter of 2022

ابوظہبی:(اے یو ایس ) متحدہ عرب امارات کے پانچ ائیر پورٹس پر رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران مسافروں کے بارے میں اعداد و شمار پیش کیے ہیں جن کے مطابق 47 لاکھ مسافروں نے ان ائیر پورٹس کے ذریعے امارات کے اندر اور باہر کے سفر کیے ہیں۔تیسری ماہی میں مجموعی طور پر مسافروں کی آمدو رفت میںڈھائی سو فیصد کا اضافہ ہے۔ جو پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 1،3 ملین یعنی تیرہ لاکھ زیادہ تعداد ہے۔

جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ابو ظہبی انٹرنیشنل ، العین انٹر نیشنل ، الباتین ائیر انٹر نیشنل ، دلما آئی لینڈ،سر بانی یاس آئی لینڈ پرموجود ائیرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت کے متعلق ہے۔یہ بات ابو ظہبی ائیر پورٹس کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جمال سالم الظاہری نے بتائی ہے کہ ان پانچ ائیر پورٹس پر 30 ستمبر2022 تک آمدو رفت پر 2020 اور 2021 کے دوران کل مسافروں کی آمد و رفت 10982114 تک رہی جبکہ رواں سال یہ تعداد 15 ملین یعنی ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امارات میں فضائی کمپنیوں کے کاروبار میں کس تیزی کے ساتھ بہتری ہوئی ہے۔ اس بہتری لانے میں نئے فضائی روٹس کی شمولیت، نئی ائیر لائنز کی اس کا ابو ظہبی میں کام شروع کرنا اور جبکہ فضائی مسافروں کو نئی سفری سہولتوں اور آسائش میں اضافہ بھی ہے۔

تیسری سہ ماہی میں یہ بات ریکارڈ کی گئی ہے کہ فضائی کمپنیوں کی اس دوران 49046 ٹریفک موومنٹ ہوئیں۔ 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اے ٹی ایمز ( ائیر پورٹس ٹریفک موومنٹس) کی تعداد 36367 ریکارڈ کی گئی تھیں۔ یہ پروازیں 23 مختلف فضائی کمپنیوں کے ذریعے 100 مختلف منزل کی طرف گئیں۔ان ائیر لائنز کے ذریعے سب سے زیادہ مسافروں نے بھارت کی طرف سفر کیا، جن کی تعداد 933640 رہی۔ دوسرے نمبر پر برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد 291576 کے عدد کے ساتھ رہی۔جبکہ پاکستان کی طرف جانے والے مسافروں کی تعداد تیسرے نمبر آئی اور یہ تعداد 265793 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر 217656 کی تعداد کے ساتھ رہی۔ اس طرح مصر آنے جانے والوں کی تعداد 197193 رہی اور پانچویں نمبر پر آئی۔