Afghan Deputy Minister of Tribal Affairs Appointed as Kabul Governor

کابل:فغانستان میں امارت اسلامیہ کے رہبر اعلیٰ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے ایک حکم نامے کے مطابق سرحدی اور قبائلی امور کے نائب وزیر شیخ محمد قاسم خالد کو کابل کا نیا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے نئی انتظامیہ کے ذریعہ مختلف اعلیٰ عہدوں پر حکام کی تقرری، برطرفی اور دوبارہ تقرر کی روشنی میں امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کی رات ٹویٹ کیا کہ گروپ کے رہبر علیٰ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے ایک گورنر مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا کے لیے جای کردہ بیان کے مطابق، کابل کے مقرر کے جانے والے گورنر اس سے قبل نئی حکومت کے سرحدی اور قبائلی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مجاہد کے بیان میں ایک اور اعلیٰ سرکاری عہدے پر تقرری کا اعلان بھی کیا گیاہے ۔ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے فرمان کے مطابق مولوی ظاہر خان خادم کو طلبا کے امور میں اعلیٰ تعلیم کا نائب وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ حال ہی میںکابل کے سابق گورنر مولوی ندا محمد ندیم ہائیر ایجوکیشن کے وزیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔