IMF asks China to boost vaccination, recalibrate strategy to fight Covid

واشنگٹن: بین الاقوامی زر فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی جائیداد کی خرید و فروخت اوعالمی تقاضہ میں سست روی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چین سے کہا ہے کہ وہ اپنی کویڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کو تیز کرے ۔ یہ سفارشات چین کی اقتصادی پالیسیوں کے سالانہ جائزہ کے بعد، جس میں آئی ایم ایف اور کئی سینئر پالیسی عہدیداروں کے درمیان اصلاحات کی پیشرفت اور چیلنجز اور پالیسی ردعمل پر ورچوئل بات چیت ہوئی، کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے خاص طور پر محسوس کیا کہ چین نے ابتدا میں اس وبا سے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم کووی کے بار بار سر اٹھانے اور جائیداد کے شعبے میں گہرے چیلنجوں، اور عالمی طلب میں کمی کے باعث چین دباو¿ میں ہے اور اس کی ترقی اس کے بعد سے سست پڑ گئی ہے۔آئی ایم ایف کی اول ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ اگرچہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ متعدی کوویڈ 19- مزید کیسز اور ٹیکہ کاری میں تسلسل سے کمی کے امتزاج کے باعث بار بار لاک ڈاو¿ن کی ضرورت پڑیج کے منفی اثرات کھپت اور نجی سرمایہ کاری بشمول تعمیرات پر پڑے۔