Member of Iran Revolutionary Guards killed in Isfahan

تہران:(اے یو ایس )ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رکن کو اصفہان شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ارنا نے نائب مقامی گورنر محمد رضا جان نثاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے اہلکار کو ملک کے وسط میں واقع شہر میں ایک مسلح حملے میں مارا گیا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ حملے کے “مجرموں” کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔نومبر کے وسط میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے پاسداران انقلاب کی باسیج فورسز کے ارکان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس میں دو ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

پیر کا حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب 16 ستمبر کو 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایران احتجاج کی لہر سے لرز اٹھا ہے۔ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے واقعے کے بعد سے ایران میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ ایرانی پولیس نے مہسا کو سخت اسلامی لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کیا تھا۔