Two brothers among five Palestinians killed by Israel in West Bank

یروشلم : اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی شام مغربی کنارے میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ فلسطینوں کو گولی ما ر کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ان دونوں بھائیوںکی شناخت 22سالہ جوا عبد الرحمٰن ریماوی اور 21سالہ ظفیر عبد الرحمٰن ریماوی کے طور پر کی گئی ہے، جو کیفر عین کے رہائشی تھے۔

اس علاقہ میں شب بھر تشدد ہوتا رہا یہ پانچوں ہلاکتیں 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہوئیں۔ یہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں مہینوں کے تشدد کے سب سے خونریز دنوں میں سے ایک خونیں دن تھا جو گذشتہ ہفتہ یروشلم بم دھماکے کے بعد، جس میں دو اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، تسلسل سے ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہوا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ المغائر قصبے میں ایک فلسطینی اس وقت مارا گیا جب پر جب اس نے انپر فائر بم پھینکنے کی کوشش کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کا ایک ہجوم ان فوجیوں پر ، جو غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارتوں کو گرانے کے احکامات دے رہے تھے،پتھراو¿ کر رہا تھا۔ یہ المغائر قصبہ مغربی کنارے کے ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جو اسرائیل کے مکمل کنٹرول میں ہے، جہاں فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ جہاں گھر بنانے کے لیے اجازت نامے حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔