NATO will never recognize Russian occupation over Ukranian regions

جنیوا:(اے یو ایس )نیٹو کے وزرائے خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ روس نے گزشتہ اکتوبر میں یوکرین کے جن علاقوں کا الحاق کیا تھا ان پر روس کے قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ روس نے جن علاقوں کا الحاق کیا ہے ان میں لوہانسک اور ڈونیٹسک کے علاوہ زپوریزیا اور کھیرسن شامل ہیں۔انہوں نے یوکرین کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح میں مدد کرنے کے لیے کام جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے یوکرین کی آزادی کے لیے اپنے عزم کی تجدید بھی کی۔

ناٹو کے وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے اتحادی یوکرین کے شہریوں کو میزائل حملوں سے بچانے کے لیے کام کریں گے۔قبل ازیں ناٹوکے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے یوکرین کے لیے فوجی اتحاد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک ایک دن د±نیا کی سب سے بڑی سکیورٹی تنظیم کا رکن بن جائے گا۔اس سے پہلے ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے دن کے نتائج کے بعد کہا کہ ناٹو نیٹو ممالک یوکرین کو پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل نظام کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناٹو نے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کے لیے اسپیئر پارٹس اور پاور جنریٹر یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔گذشتہ مہینوں کے دوران سٹولٹن برگ نے ہمیشہ ماسکو کو اس جنگ میں شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گر جارحیت پسند جیت جاتا ہے تو یوکرینی سرزمین پر اس کا کوئی مستقل امن نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے بارہا اعلان کیا کہ ناٹو ممالک مزید فضائی دفاعی نظام کے ساتھ یوکرین کی حمایت کریں گے اور یوکرینی افواج کو جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دیں گے ۔