TTP commander among 11 killed in in fierce gun battle with Pak securities forces

پشاور: پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اپنے ملک کے شمال مغربی حصے میں ایک مقابلے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے ایک کمانڈر سمیت 11 دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں ایک مقابلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر ٹیپو اور 11 دیگر کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں کچھ سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

افغان سرحد سے ٹی ٹی پی کے جنگجو سیکورٹی فورسز کے شکنجے میں آگئے جس کے بعد مقابلہ شروع ہوگیا۔افغان سرحد سے ملک میں داخل ہونے والے ٹی ٹی پی کے یہ جنگجو مکمل طور پر یو ایس نائٹ ویژن کے آلات اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹی پی نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔