Gas blast at Pakistan coal mine kills 9 workers; 4 hurt

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے میں 9 مزدور ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ ضلع پولیس افسر نذیر خان نے بتایا کہ اورکزئی قبائلی ضلع میں ڈولی کوئلے کی کان میں بدھ کو گیس کی چنگاری کے باعث دھماکہ ہوا۔ اس وقت وہاں 13 مزدور کام کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر عدنان خان نے بتایا کہ ٹھیکیدار سمیت 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار کان کنوں کو ملبے سے نکالا گیا اور تشویشناک حالت میں کے ڈی اے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کے مطابق حکومت کے مائنز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ دھماکہ گیس کی چنگاری کی وجہ سے ہوا ہے۔