Saudi Philosophy Conference gathers 70 speakers from around the world

ریاض:(اے یو ایس )علم و تحقیق، خلاء، وقت اور انسانیت کے عنوان سے سعودی عرب میں ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی ریاض انٹرنیشنل فلسفہ کانفرنس 2022 میں،جو جمعرات سے شروع ہو گئی ،دنیا بھر سے فلسفیوں، اسکالرز، مورخین اور علما کی بڑی تعداد میں پہنچ گئی۔ شاہ فہد نیشنل لائبریری کے ہال میں منعقدہ اس کانفرنس میں ہمارے موجودہ دور میں علم و تحقیق کے بارے میں مقالہ جات پر بحث کرنے اورمستقبل کے مفروضے تیار کرنے پر اظہا خیال کیا جارہا ہے ۔

کانفرنس کا مقصد فلسفہ کی سائنس میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے جدید اطلاقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک سالانہ مکالمے کی جگہ بنانا، تمام سماجی گروہوں سمیت کثیر جہتی فلسفیانہ مواد اور افق کی دستیابی کو سپورٹ کرنا اور دنیا بھر میں فلسفے کے میدان میں سرگرم اداروں کے درمیان تعاون کے پل بناتے ہوئے اس شعبے میں سائنسی اور علمی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔اس کانفرنس کے دوسرے سیشن کی تنظیم پہلے سیشن کی کامیابی کے بعد سامنے آئی ہے۔گذشتہ برس ہونے والی کانفرنس کے لیے “فیسٹیول آف آئیڈیاز اور غیر متوقع تصور” کا عنوان چنا گیا تھا۔ اس میں 11 عوامی لیکچرز اور 17 خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ممتاز محققین، دانشوروں اور معاصر مفکرین نے شرکت کی تھی۔