U.S. criticizes Beijing, supports right to protest

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چین کی زیرو کوویڈ پالیسی کے کام کرنے کا امکان نہیں ہے اور اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کے تمام لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔ امریکہ کا یہ بیان چین میں اس کی ‘زیرو کوویڈ پالیسی’ کے خلاف مظاہروں کے درمیان آیا ہے۔وائٹ ہاو¿س کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہم امریکہ میں صفر کوویڈ پالیسی پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کے لیے صفر کوویڈ حکمت عملی کے ذریعے اس وائرس پر قابو پانا بہت مشکل ہوگا۔

چین کے کئی حصوں میں زیرو کوویڈ پالیسی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت جب کسی عمارت یا علاقے میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آتا ہے تو چین اسے مکمل طور پر سیل کر دیتا ہے جس سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ترجمان نے کہاہم ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو کام کر سکتی ہیں اور اس کے لیے صحت عامہ کے وسائل کا استعمال کر سکتی ہیں۔” جیسے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی شرح میں اضافہ اور علاج کو آسانی سے دستیاب کرنا۔ انہوں نے کہا، ہم ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ہر کسی کو پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے۔ چاہے وہ یہاں امریکہ میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی۔ اس میں چین بھی شامل ہے۔