Iran executes man over nationwide protests

تہران: ایران ی سرکاری خبر ساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی حکام نے اسرائیل کے سراغرساں ادارے موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت دے دی۔ارنا نے کہا کہ ملک کے با اختیار اور طاقتور ترین پاسداران اسلامی انقلاب نے22مئی کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے روابط رکھنے پر گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ ان لوگوں نے نجی اور سرکاری املاک کو چوری اور تباہ کرنے اور کئی افراد کا اغوا کرنے میں موساد کی مدد کی تھی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مبینہ جاسوسوں کے پاس ہتھیار تھے اور وہ موساد سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں اجرت وصول کرتے تھے۔

ملزمان کو سزائے موت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران میں اس وقت ’مہسا امینی‘ کی ہلاکت کے بعد دو ماہ کے زائد عرصے سے احتجاج اور مظاہروں کے بعد کشیدگی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح ہو کہ اسرائیل اور ایران ایک دوسرے کے شدید دشمن ہیں۔ارنا نے پھانسی پانے والے قیدیوں کی شناخت حسین اردوخانزادہ، شاہین ایمانی محمودآبادی، میلاد اشرفی اور منوچہر شاہبندی کے طور پر کی گئی ہے۔