Unknown Gunmen Kill Muezzin in Northern Afghanistan

کابل: شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں مقامی حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسجد کے مؤذن کو مسجد میں گھس کر قتل کر دی موذن اذان د دینے کے ساتھ ساتھ مسجد میں بچوں کو پڑھاتا بھی تھا۔ قندوز کے پولیس سربراہ عبید اللہ عبیدی کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 3 دسمبر بروز ہفتہ قندوز شہر کے 7ویں پولیس ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

صوبہ قندوز کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شخص کا نام عبدالہادی ہے، جو ایک مسجد میں اذان دینے والا اور چھوٹے بچوں کو پڑھاتا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے مو¿ذن کے قتل کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ نومبر کے اواخر میں افغان دارالحکومت کابل میں بھی اسی طرح کے ایک حملے میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی تھی۔ جس میں ایک باپ اور اس کے 4 بیٹوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔