Indonesian suicide bomber leaves note criticising new criminal code

جکارتہ :(اے یو ایس )انڈونیشیا کے ایک پولیس ا سٹیشن پرخود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔غیر میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے بانڈانگ میں خودکش حملہ آور پولیس ا سٹیشن پہنچا اور خود کو دھماکے خیز مواد سے اڑا لیا جس میں ایک پولیس افسر ہلاک اور کم از کم دس دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور جس کی شناخت آگوس سوجتنو کے طور پر کی گئی ہے، بظاہر ملک میں نئے کرمنل قانون سے ناخوش تھا۔

انڈونیشیائی پولس سربراہ لیستیو سیغیت پرابوو نے میڈیا کے نائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ خود کش بمبار دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نواز تنظیم جماعت انشاروت دولہ سے وابستہ تھا اور ماضی میں دہشت گردی کے الزامات میں جیل جا چکا تھا۔وہ2021کے اواخر میں ر ہا ہوا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولس انسداد دہشت گردی یونٹ کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں تفتیش کاروں کو جائے واردات سے ایسی درجنوں دستاویزات پائی گئیں جن میں ملک کے متنازعہ نئے ضابطہ تعزیرات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔