Three remaining Iran freestylers granted US visa for World Wrestling Champs

تہران: امریکہ نے ، جس نے ایرانی قومی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کے تین اراکین کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا،اب ویزا جاری کر دیا۔ واضح ہو کہ امریکہ ہی 10-11دسمبر ہو ہونے والی عالمی ریسلنگ چمپین شپ کا میزبان ہے۔ٹورنامنٹ سے عین قبل تین ایرانی پہلوانوں کے ساتھ ساتھ ٹیم کے تکنیکی عملے کے چار ارکان کو بھی امریکہ نے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایرانی ریسلنگ فیڈریشن کے ترجمان محمد ابراہیم امامی نے ایرانک کی حکومتی خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ فیڈریشن کی کوششیں آخر کار رنگ لائیں اور امریکہ نے باقی تینوں ایرانی پہلوانوں کو بھی ویزا جاری کر دیا ہے اور وہ آج رات امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چار تکنیکی عملے کے ارکان کو ابھی تک امریکی ویزا دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

گذشتہ شب بھی بات کرتے ہوئے امامی نے ایرانی پہلوانوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کرنے پر امریکہ کو جس نے گذشتہ ٹورنامنٹ میں بھی ایسا ہی کیا تھا،کو ذمہ دار ٹہرایا ۔ امریکہ میں ہونے والے مقابلوں کی اہمیت اور اس میں ایرانی پہلوانوں کی عدم موجودگی کے نتائج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکی ورلڈ ریسلنگ نے پہلے ہی شرکت کرنے والے ممالک کا اعلان کر دیا ہے کہ عدم موجودگی سے بین البراعظمی مقابلوں اور اگلے سال پیرس 2024 کے اولمپک گیمز میں جو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے طور پر کام کرے گی، ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہوجائے گی ۔