Death toll rises to more than 140 in floods in Congo capital

کنشاسا:(اے یوایس ) افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق کنشاسا میں مختلف حادثات میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 140 ہو گئی۔ کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے جسے 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کانگو: کنشاسا میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، 50 افراد ہلاکغیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آگئے، سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بدترین تباہ کاری پر کانگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔