Four policemen killed and 4 injured in attack on police station in Pakistan

لکی مروات(خیبر پختون خوا):اتوار کی علی الصباح خیبر پختون خوا صوبے کے ضلع لکی مروات میں ایک تھانے پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم4پولس اہلکار ہلاک اور کم و بیش اتنی ہی تعداد میں زخمی ہوگئے۔چارں ہلاک شدگان کی شناخت ہیڈ کانسٹبل ابراہیم ، عمران، خیر الرحمٰن اور سبز علی کے طور پر ی گئی ہے۔خیبر پختون خوا پولس کے ترجمان نے ٹوئیٹر کے توسط سے ایک بیان میں کہا کہ تھانہ برگی پر شرپسندوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔آر پی او بنوں سید اشفاق انور، ڈی پی او ضیا الدین، اعلی فوجی و سول حکام سمیت پولیس افسران اور عوام نے جنازے میں شرکت کی۔تھانہ برگی پر شرپسندوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او بنوں سید اشفاق انور، ڈی پی او ضیا الدین، اعلی فوجی و سول حکام سمیت پولیس افسران اور عوام نے جنازے میں شرکت کی۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان شاہد حمید نے بتایا کہ دہشت پسندوں نے نصف شب میں برگی تھانے پر حملہ کیا اور عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ حملے کے وقت 60 سے زیادہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے جن کا دہشت پسندوں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہا۔خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے حملہ کی مذمت کی اور انسپکٹر جنرل پولس کو واردات کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کہا۔