Iraq: 9 police officers killed in bomb blast near Kirkuk

کرکوک (عراق): عراق میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 9پولس اہلکار ہلاک اور و شدید زخمی ہوگئے۔دو سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ واردات تیل کی دولت سے مالا مال عراقی شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں ہوئی ۔

ذرائع نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کرکوک سے تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) دور واقع گاو¿ں صفرا کے قریب ایک پولس قافلے کو نشانہ بنا کر بم دھماکہ کیا گیا جس میں 9پولس اہلکاروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو شدید زخمی ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے مزید تفتیش کے لیے وفاقی پولیس کمانڈر کو علاقے میں بھیج دیا اور حملہ کرنے والے دہشت گرد عناصر کی تلاش کا حکم دیا ہے ۔عراقی پولیس افسر نے کہا کہ اگرچہ فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت پسند علاقے میں سرگرم ہیں اور آئے روز اس قسم کی وارداتیں انجام دیتے رہتے ہیں اس لیے شک کی سوئی انہی کا رخ کرتی ہے ۔