Iran arrests 4 members of a spy cell having links Mossad

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تعزیت اور ہمدردی کا ایک ٹیلیگرام بھیجا ہے۔ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان اور متعدد افراد کے لاپتا ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ نے کہا کہ ہمیں ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں، زخمیوں اور لاپتہ افراد کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ہم آپ کے ملک اور مرنے والوں کے تمام اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور لاپتہ افراد کو بحفاظت واپس لوٹائے۔ واضح ہو کہ جمعہ کی صبح ایک کیمپ کی جگہ پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد 24افراد ہلاک ہوگئے ۔

کیمپ لگانے والے دارالحکومت کوالالمپور سے تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) شمال میں واقع ایک مشہور پہاڑی علاقے باتانگ کالی میں خیموں میں سو رہے تھے۔ سیلنگور ریاست کے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے 94 افراد میں سے 61 محفوظ ہیں اور 9 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔