WHO concerned over increasing reports of severe COVID-19 cases in China

جنیوا:(اے یو ایس ) چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے۔

چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او )کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہصورتحال سے لاحق جامع خطرے کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو چین میں کوویڈ-19 کی شدت خاص طور پر اسپتال اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے۔