ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین اور مشیرت±رکی آل الشیخ نے ایک ہی ٹکٹ کے لیے عالمی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیلامی تصور سے بالاتر ٹکٹ کے عنوان سے ریاض سیزن کپ کے میچ میں شرکت کے لیے 10 لاکھ ریال سے شروع ہو رہی ہے جس میں الہلال اور النصر کے ستاروں کو پیرس سینٹ جرمین کے خلاف جمع کیا جائے گا۔اس نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن کا ایک چوتھائی احسان پلیٹ فارم کوعطیہ کیا جائے گا۔ترکی آل الشیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پراپنے آفیشل اکاو¿نٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نیلامی کا آغاز کم سے کم 10 لاکھ ریال سے ہوگا۔ٹکٹ ہولڈر کو دونوں ٹیموں کے ساتھ لنچ یا ڈنر میں شرکت کرنے اور کھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی جن میں تاج پوشی میں شرکت اور میچ کے دونوں ٹیموں کے ڈریسنگ روم میں داخل ہونے کا موقع بھی فراہم کیاجائے گا۔
آل الشیخ نے ٹویٹ میں کہا کہ پہلی بار منفرد اور مختلف خصوصیات کے ساتھ واحد ٹکٹ پر نیلامی کی گئی جو بہت خاص ہے۔ اس کے فوائد میں ریاض سیزن کپ کی تاجپوشی میں شرکت، کپ جیتنے والے کو اعزاز دینا اور ڈریسنگ روم میں داخل ہونا شامل ہیں۔ نیلامی 17 تاریخ کو ختم ہوگی۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے فلور پر 19 جنوری کی مناسبت سے جمعرات کو الہلال اور النصر سٹارز کے درمیان پیرس سینٹ جرمین کے درمیان میچ ہوگا۔ن پر بات کرتے ہوئے آل الشیخ نےکہا کہ پیرس سینٹ جیرمین میچ کو دیکھنے کے لیے 170 ممالک سے 20 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ترکی آل الشیخ نے کہا کہ ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں اور سسٹم کو روک دیا گیا ہے تاکہ درخواستوں کی تعداد زیادہ نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ فی سیکنڈ ٹکٹوں کی مانگ 10 ہزار سے 15 ہزار کے درمیان اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکرہے کہ میں ایک عظیم انسان اور ایک متاثر کن رہ نما ولی عہد اور وزیراعظم عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں زندہ ہوں جن کی توجہ اور دلچسپی سے مملکت میں تفریحی شعبہ پھل پھول رہا ہے۔ترکی آل الشیخ نے کہا کہ انہیں اپنے تمام موبائل فون بند کرنے پڑے کیونکہ انہیں دنیا کے مختلف ممالک سے 80,000 میسجز کی بڑی تعداد کالز اور میسجز موصول ہوئے تھے۔”میں انہوں کہا کہ ہم نے پیرس سینٹ جرمین کلب کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ فرانسیسی ٹیم کی شرٹس کو تین گنا کر دیں تاکہ میچ کی تیاریوں کے حصے کے طور پر متوقع شائقین کی طرف سے ان کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔
