India overtake China as world's most populous nation

نئی دہلی (اے یوایس) ہندوستان چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا۔مردم شماری اورآبادیات پر مرکوز ایک آزاد ادارے کے ریویو کے تخمینوں کے تحت ہندوستان چین کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

ادارے کے تخمینے کے مطابق 2022 کے اختتام پر ہندوستان کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رہی جو کہ چین کی آبادی سے 50 لاکھ زیادہ ہے۔

دوسری جانب چین نے 2022ءکے اختتام پر اپنی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار بتائی ہے۔اس حوالے سے ایک اور پلیٹ فارم نے ہندوستان کی آبادی کا تخمینہ ایک ارب 42 کروڑ بتایا ہے۔