اسلام آباد(اے یو ایس)پاکستان کی وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام 1112 گرڈ اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹوں میں بحال کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت توانائی نے بتایا کہ صبح 6 بج کر 25 منٹ پر ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق ملک بھر میں 9704 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جسے ان گرڈ اسٹیشنز کے ذریعے سے ملک بھر میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاو¿ن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
