Congress Will "Support" Statehood Ask For Jammu and Kashmir: Rahul Gandhi

نئی دہلی (اے یوایس) بھارت جوڑو یاترا جموں پہنچ گئی ہے۔ جموں یاترا پہنچنے پر پی ڈی پی سمیت کانگریس کے کارکنان اور عام لوگوں نے یاترا کا والہانہ استقبال کیا۔جموں کے ستواری چوک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا اسے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کے عوام کا حق چھین لیا ہے اور اسے یوٹی میں تقسیم کیا ہے۔کانگریس نے بی جے پی کی قیادت والی کرناٹک حکومت میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے پیر کو بنگلورو میں تقریباً 300 مقامات پر خاموش احتجاج کیا۔قائدین نے ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ کانگریس کے ریاستی سربراہ ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ بنگلور کی سڑکیں گڑھوں سے بھری ہوئی ہیں… کوڑے کا مسئلہ بڑھ گیا ہے۔کرناٹک بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا ہے۔