Adani Group's loss swells to $65 billion in 3 days, now only 11th richest

نئی دہلی(اے یوایس) گوتم اڈانی کے مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیاہے اور وہ اب دنیا کے دس امیر ترین افراد کی فہرست میں نہیں رہے۔ وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص مانے جاتے تھے لیکن اب وہ گیارہوں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ حال ہی میں نیویارک کی ہنڈن برگ فرم نے ان کی کمپنی کے بارے میں جو انکشافات کئے ہیں اُس سے اڈانی گروپ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی سے متاثرہوگیا ہے۔

ا ڈانی گروپ سے تعلق رکھنے والے گیس کمپنی کے شیئر بھی نیچے آگئے ہیں اور پچھلے ایک ہفتے کے دوران انہیں 65 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت تقریبا برابر ہے۔ ابوظہبی کی ایک کمپنی نے 400ملین ڈالر کے شیئرز خریدے جس سے اُن کی کمپنی کو تھوڑی سی راحت ملی ہے ۔ یہ کمپنی ابوظہبی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔