Indian Economy Size Increases to 5th Largest From 10th Largest in World: FM Sitharaman

نئی دہلی(اے یو ایس)ہندوستان کی معیشت صحیح راستے پر اور اس کا مستقبل روشن ہے ۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے ۔ اپنے بجٹ تقریر میں کہا کہ کووڈ وبا کے باوجود حکومت نے معیشت کو صحیح سمت میں رکھا۔ حکومت نے یہ یقینی بنایا کہ کوئی بھوکانہ سوئے اوراس کے تحت 80کروڑ سے زائد افراد کو 28مہینے تک مفت میں اناج فراہم کیا اور اس اسکیم کو مزید ایک سال کے لئے بڑھا دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اوراس میں کسانوں درمیانوں طبقہ اور خواتین سے لیکر سماج کے تمام طبقات کو ترقی کے مواقع فراہم ہوںگے۔

پردھان منتری غریب کلیان اناّ یوجنا کے تحت دولاکھ کروڑ روپیہ مرکزی حکو مت نے عوام کو دیئے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد یہ ہے کہ ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں۔ہم مائیکرو اکنومی کو بھی مضبوط کرنا چاہئے۔ زراعت کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک فنڈ قائم کیاجارہا ہے تاکہ زرعی میدان میں ترقی ہو اور رو ز گار کے زیادہ مواقع فراہم ہوں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ زرعی قرضہ کے ہدف کو بڑھا کر 20لاکھ کروڑ روپیہ کیاگیا جس میں مویشی پالن ،ڈیری اور ماہی گیری پر توجہ دی جائے گی۔

روایتی دستکاری کے کاریگروں کے لئے بھی اسکیم کا اعلان کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نو سالوں کے دوران 157نئے میڈیکل کالج کھولے گئے اور اس کے علاوہ نرسنگ کالج بھی قائم کئے گئے۔ قبائلی عوام کی سماجی واقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لئے بھی ایک مشن کا آغاز کیاگیا اور ان لوگوں کی بستیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اگلے تین سالوں میں اس اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے 15ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیںگے۔