"Those men still roaming free in your country": Javed Akhtar reminds Pakistanis of 26/11 attack

لاہور،(اے یو ایس)مشہور فلمی ہستی جاوید اختر جو پاکستان کے لٹریچر فیسٹول میں شمولیت کے لئے آئے تھے۔نے کہا کہ 26/11دہشت گردانہ حملے کے ملزم ابھی بھی پاکستان میں گھوم رہے ہیں ۔اوراگر اس سے ہندوستان اس سے ناراض ہے تو پاکستان کواس سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے وہ جاوید اختر مشہور شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں ایک فیٹسول میں بول رہے تھے جب ان سے کہاگیا کہ پاکستان۔

ہندوستان کے لوگوں کے لئے امن کا پیغام بھیج رہی ہے۔ تو انہوںنے کہا کہ د ونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام نہیں لگانا چاہئے اوراس سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ہم تو ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کہ وہاں کیسے حملہ ہوا تھا وہ لوگ جنہوں نے حملہ کیا وہ ناروے یا ایجپٹ سے نہیں آئے تھے۔وہ لوگ ابھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں تو یہ شکایت اگر ہندوستان کے دل میں ہو تو آپ کو برانہیںماننا چاہئے۔

جاوید اختر نے کہا کہ پاکستان کے فنکاروں کو ہندوستان نے گلے لگایا مہدی اسد، اور نصرت فتح علی خاں کے ہندوستان میں بہت سارے دل دادے ہیں۔جب فیض صاحب ہندوستان آئے تو ان کا شایان شان استقبال کیاگیا۔لیکن جب ہندوستانی شاعرپاکستان آئے تو ان کا والہانہ استقبال نہیں ہوا۔ جاوید اختر نے ایک میوزیکل پروگرام میں بھی حصہ لیا جس کی میزبانی مشہور گلو کارعلی ظفر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری میں جادو ہے اوراس کے چاہنے والے ہندوستان اور پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے ۔