پشاور(اے یو ایس ) پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے ایک افسر ڈرائیور سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ہلاک ہوئے جب کہ اس دوران مزید 7 سپاہی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور ان کے ڈرائیور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی شمالی اضلاع میں تعینات تھے اور ایک سرکاری ڈیوٹی کی غرض سے افغانستان گئے تھے۔ واپسی پر ا±ن کی گاڑی کو انگور اڈہ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔
