کابل(اے یو ایس) افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا لیا۔ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔
ترجمان طالبان کے مطابق خودکش بمبار نہیں رکا تو سکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلا دی دیں جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا اور خودکش دھماکا کر دیا۔خودکش حملے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
