Man kills wife, two children, then commits suicide by jumping from building in Sharjah

ابوظہبی(اے یو ایس ) متحدہ عرب امارات کے شہرشارجہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔امارت شارجہ کی پولیس نے بتایاہے کہ مرنے والا شخص ایشیائی باشندہ تھا اور اس کی عمر صرف 30 سال تھی۔اس کے کپڑوں سے ایک کاغذ ملا ہے جس میں اس نے واضح طورپراپنے بیوی بچّوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کاراس کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے توپتا چلا کہ خط میں درج معلومات درست تھیں۔انھوں نے وہاں سے تینوں مقتولین کی لاشیں برآمد کی ہیں۔پولیس نے اس اندوہناک واردات کی مزید تفصیل جاری نہیں کی۔