لندن (اے یو ایس ) پاکستانینژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سال تک کھیل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ باکسر عامر خان 2022 میں باکسنگ کے کھیل کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کو عالمی ڈوپنگ قوانین کے تحت دو سال تک پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔
سابقہ لائٹ ویلٹر ویٹ عالمی چیمپین نے آزاد ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا جن کا موقف تسلیم کر لیا گیا تھا۔عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کا بین الاقوامی مقابلوں میں واپس آنے کا ارادہ نہیں ہے اس لئے یہ پابندی مضحکہ خیز ہے۔
