لاہور،(اے یو ایس ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلے کا واحد حل الیکشن کا انعقاد ہے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ بات کر کے مسئلہ حل کریں۔ کب سے انتظار کر رہا ہوں کہ کوئی ہم سے بات کرے۔بدھ کو اپنے ویڈیو خطاب میں سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی ملک بھر میں مقبولیت 70 فی صد ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ لہذٰا جو الیکشن کرا سکتے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ الیکشن کرائیں اور ملک کو بچائیں۔
عمران خان کے بقول ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں کہ پرتشدد واقعات ایک سازش کے تحت کیے گئے۔ ہم اس معاملے پر عدالت جانے والے ہیں۔ جو جناح ہاو¿س میں ہوا اس پر آئی جی پنجاب سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب پری پلان تھا جس کا مقصد پوری جماعت کو جیل میں ڈالنا تھا۔ کوئی سمجھ رہا ہے کہ اس طریقے سے تحریک انصاف ختم ہو جائے گی تو وہ ایسے نہیں ہوسکتا۔ جس جماعت کی 70 فی صد مقبولیت ہو وہ پارٹی ایسے ختم نہیں ہوسکتی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ا±ن کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ “میں نے 40 دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ یہ دوبارہ میری گرفتاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
