Ex-spymaster Faiz Hamid ‘mastermind’ in £190m settlement case, claims Faisal Vawda

اسلام آباد(اے یو ایس ) تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں ہونے والی بدعنوانی میں زلفی بخاری، شہزاد اکبر اور بابراعوان کا نام لیا جاتا ہے مگر جس نے اس کرپشن کے کھیل کے اندر سب سے زیادہ فائدہ لیا اس کا نام ہے فیض حمید۔ان کے مطابق قتل کی کوئی ویڈیو نہیں ہوتی اور کرپشن کا کوئی پے آرڈر نہیں ہوتا، ایسے کیسز میں کڑی سے کڑی ملانی پڑتی ہے۔

ان کے مطابق فیض حمید کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، فیض حمید نے اربوں روپے کا فائدہ لیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج وہ ’فیض حمید کے باقی گھناؤنے جرائم سے ہٹ کر صرف کرپشن پر بات کر رہے ہیں۔‘ان کے مطابق ’پاکستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں پاکستان کی بقا کی بات کریں۔‘فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں اب بھی موجود ہیں۔‘ ان کے مطابق انھوں نے نیب کو فیض حمید سے متعلق لکھ کر دیا ہے کہ ان کے کیسے آمدن سے اثاثے اتنے زائد ہو گئے ہیں اور انھوں نے کیسے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔